ابنا: مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر ڈاکٹر لاريجاني نے اسلام آباد ميں اي سي او کے رکن ملکوں کے اسپيکروں کي پہلي کانفرنس کے دوسرے دن کے اجلاس ميں بھي تقرير کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ممالک اس نتيجے پر پہنچے ہيں کہ وہ باہمي تعاون اور اتحاد کے ذريعے اپني مشکلات خود حل کرسکتے ہيں اور اس کے لئے دوسرے ملکوں کي مداخلت کي ضرورت نہيں ہے -
ڈاکٹر لاريجاني نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تاريخي تجربے نے يہ بات ثابت کردي ہے کہ بڑي طاقتيں علاقے کي مشکلات کو حل کرنے ميں کوئي دلچسپي نہيں رکھتيں کہا کہ اگر آج امريکي فوجيں علاقے ميں موجود ہيں تو وہ ان کا مقصد صرف علاقے کے ذخائر پر تسلط جمانا ہے
ايران کي مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر نے اي سي او کے رکن ملکوں کے درميان تجارت اور سرمايہ کاري کے قوانين کو آسان بنانے کے لئے ايک کميٹي تشکيل دئے جانے کي تجويز پيش کي اور کہا کہ اس سلسلے ميں ايک رابطہ گروپ بھي قائم کئے جانے کي ضرورت ہے
اي سي او کے رکن ملکوں کے پارليماني اسپيکروں کے اجلاس کے دوسرے دن کي نشست کا اہم موضوع رکن ملکوں کے درميان تجارت کو آسان بنانے اور تعاون کي توسيع کے لئے قوانين کو آسان بنانا اور باہمي تعاون کو بڑھانا ہے.
.......
/169